رائس ایکسپورٹرز کیلئے رعایتی اسکیم میں 3ماہ کی توسیع
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے رائس ایکسپورٹرز کیلئے رعایتی اسکیم میں 3 ماہ کی توسیع کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے 20ارب روپے کے ڈرا بیک اسکیم میں 2فیصدکی اضافی رعایت بھی دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی قیمتیں بھارتی چاول کے برابر کرنے کیلئے رعایت دی گئی۔ وزارت تجارت نے ڈیوٹی ڈرا بیک اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ چاول کے ایکسپورٹرز کے لیے باسمتی چاول پر 9فیصد رعایتی ڈیوٹی ڈرا بیک ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments