جی ایس پی پلس کوآرڈی نیشن میکنزم قائم کرنے کا مطالبہ
کراچی (این این آئی)آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔
انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ فوری طور پر ایک اعلیٰ سطح جی ایس پی پلس کوآرڈینیشن میکنزم قائم کیا جائے جس میں وزارت تجارت، وزارت خارجہ، ایف پی سی سی ائی، وزارت انسانی حقوق، وزارت سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل، وزارت موسمیاتی تبدیلی، صوبائی حکومتوں اور کاروباری برادری کے نمائندوں کو شامل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments