زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ایگری ٹیک کا فروغ ناگزیر

زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ایگری ٹیک کا فروغ ناگزیر

دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو وسعت دی جائے ،انوسٹرز چیمبر

کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر کی ڈیجیٹل رپورٹ 2025 میں زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے جامع سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان میں زرعی پیداواربڑھانے ، کسانوں کی آمدنی میں اضافے اور زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایگری ٹیک کو فروغ دینا ناگزیر ہے ۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پریسیژن فارمنگ، انٹرنیٹ آف تھنگز اور مصنوعی ذہانت پر مبنی زرعی ٹیکنالوجیز کا استعمال بتدریج بڑھ رہا ہے جبکہ ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بھی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں جو کسانوں کومنڈیوں، موسمی معلومات، زرعی مشاورت اور دیگر ضروری خدمات تک براہ راست رسائی فراہم کر رہے ہیں ۔ او آئی سی سی آئی نے سفارش کی کہ حکومت دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو وسعت دے تاکہ کسان جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مؤثر انداز میں استفادہ کر سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...