مرکنٹائل ایکسچینج میں 37ارب روپے کے سودے
زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، مالیت24ارب روپے رہی ،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، حصص اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 37.496 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 121,870 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (24.316 ارب )میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کرنسی معاہدوں (4.179 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (2.366 ارب روپے )، چاندی (1.670 ارب روپے)، خام تیل (1.079 ارب روپے)، پلاٹینم (72.176 ملین )، ایس اینڈ پی 500 (564.507 ملین)، سویا بین (456.369 ملین روپے)، تانبہ (441.819 ملین) اور برینٹ خام تیل (372.603 ملین )میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments