گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال ،وفاقی چیمبر نے ریڈ الرٹ جاری کردیا
خام مال کی ترسیل رک گئی ، سپلائی چین بھی متاثر ہوسکتی ،صدر ثاقب فیاض
کراچی(بزنس رپورٹر) گڈز ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال کے باعث ملک بھر میں صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئی ہیں جبکہ صنعتی خام مال کی ترسیل رکنے سے صنعتوں کیلئے پیداواری عمل جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔ وفاقی چیمبر نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث صنعتی خام مال کی ترسیل تقریباً رک گئی ہے اور متعدد صنعتوں کو خام مال کی قلت کا سامنا ہے ، اگر ہڑتال کا سلسلہ مزید جاری رہا تو صنعتی پیداوار کے ساتھ ملکی سپلائی چین بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments