اسٹامپ ڈیوٹی کی آن لائن وصولی کیلئے سروس لیول ایگریمنٹ پر دستخط
کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان سنگل ونڈو اور بورڈ آف ریونیو سندھ کے درمیان سندھ اسٹامپ ڈیوٹی کی آن لائن وصولی کے لیے سروس لیول ایگریمنٹ پر دستخط ہوگئے ۔
معاہدے کے تحت اسٹامپ ڈیوٹی کی وصولی پی ایس ڈبلیو پلیٹ فارم کے ذریعے کی جائے گی۔معاہدے پر پی ایس ڈبلیو کے چیف ڈومین آفیسر نوید عباس میمن اور بورڈ آف ریونیو سندھ کے ممبر آر ایس اینڈ ای پی نذیر احمد قریشی نے دستخط کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments