لاہور چیمبر کا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور چیمبر کا ٹرانسپورٹرز کی  ہڑتال ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور (این این آئی)لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ ملک بھر میں جاری ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کو بامعنی مذاکرات اور باہمی سمجھوتے کے ذریعے فوری طور پر ختم کیا جائے ۔۔۔

 ایک بیان میں انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ہڑتال طویل ہونے سے پاکستان کی سپلائی چین، برآمدات، صنعتی پیداوار اور مجموعی معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ صدرلاہور چیمبر نے ہڑتال کے مسلسل چھٹے روز میں داخل ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان جاری تعطل فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو اس کے کاروبار اور عوام پر دور رس منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو صنعتوں، منڈیوں، بندرگاہوں اور صارفین کو آپس میں ملاتی ہے ، اس لیے ٹرانسپورٹ کی طویل بندش پوری معاشی سرگرمی کو متاثر کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات کو سننے اور حل کرنے کے لیے عملی اور مفاہمتی رویہ اختیار کرنا چاہیے ۔ ساتھ ہی ملکی مفاد، صنعتی سرگرمی اور ضروری اشیاء کی بلا تعطل ترسیل کو بھی یقینی بنایا جائے ۔فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ ہڑتال کا اثر اب صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے تک محدود نہیں رہا۔ پاکستان کی اہم برآمدی صنعت ٹیکسٹائل کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...