آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 5سال کے دوران 94فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں 5 سال کے دوران 94 فیصد سیزیادہ اضافہ ہوا ۔
پاکستان بزنس کونسل کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حجم بڑھ کر 3.24 ارب ڈالر ہو گیا ہے جبکہ مالی سال 2020 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی برآمدات سے 1.67 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2020 تا 2025 کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی ملکی برآمدات میں 1.57 فیصد یعنی 94.01 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق اس دوران انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کا حجم 3.81 ارب ڈالر تک بڑھا ہے ۔ مالی سال 2025 کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونی کیشن خدمات کی برآمدات مجموعی ملکی خدمات کی برآمدات کے 45 فیصد کے مساوی رہی ہیں۔ آئی ٹی کی خدمات کا ٹریڈ سرپلس 2.4 ارب ڈالر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments