پاک افغان تجارت کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھنے پر زور

پاک افغان تجارت کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھنے پر زور

قابلِ تصدیق سکیورٹی نظام وضع کیا جائے ،پاک افغان جوائنٹ چیمبر

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور افغانستان کے تاجروں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ امور کو سیاسی تنازعات اور سکیورٹی معاملات سے الگ رکھنے پر زور دیتے ہوئے دونوں جانب کی واضح ذمہ داریوں کے تعین کے ساتھ قابلِ تصدیق سکیورٹی نظام وضع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اتوار کو پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی (ستارہ امتیاز)اور بورڈ ڈائریکٹر (افغان چیپٹر)احمد شاہ یارزادہ نے جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ طویل عرصے سے جاری سرحدی بندش کا غیر جانب دارانہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ تجارت اور ٹرانزٹ کو سیاسی اختلافات اور سکیورٹی مسائل سے الگ کرنا زیادہ مؤثر حکمت عملی ثابت ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایسا قابلِ تصدیق سکیورٹی میکنزم ہونا چاہیے جس میں ذمہ داریاں واضح، نگرانی کا مؤثر نظام موجود اور خلاف ورزیوں کی صورت میں کارروائی کا طریقہ کار متعین ہو۔تاجروں نے کہا کہ مقصد محض سرحدیں بند کرنا نہیں بلکہ ایسا نظام تشکیل دینا ہونا چاہیے جس سے سکیورٹی مضبوط ہو، دہشت گردی کا مؤثر تدارک کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...