پاک سعودی فوڈ ایکسپورٹ کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس کی تجویز
ایف پی سی سی آئی کا حلال گوشت، جدید لاجسٹکس اور بحری رابطوں کی بہتری پر زور
کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے پالیسی ایڈوائزری بورڈ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان زرعی و غذائی برآمدات کے فروغ کیلئے مشترکہ فوڈ ایکسپورٹ ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز پیش کردی ہے ۔ بورڈ چیئرمین میاں زاہد حسین نے تجویز دی کہ پاک سعودی ایگرو فوڈ ایکسپورٹ کی ماہانہ پیشرفت رپورٹ جاری کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کی مارکیٹ میں حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔ ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی فوڈ ایکسپورٹس میں اضافے کیلئے کولڈ اسٹوریج اور ریفریجریٹڈ ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے ۔ زرعی اور غذائی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق محفوظ طریقے سے سعودی عرب تک پہنچانے کے لیے جدید لاجسٹکس نظام کو فروغ دینا ہوگا ۔انہوں نے جدہ اور دمام کے ساتھ قابلِ اعتماد بحری رابطوں کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments