اسٹاک بروکرز الیکشن:حامد نذیر کیہر دستبردار، 10امیدوار بلا مقابلہ منتخب
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں امیدوار حامد نذیر کیہر کی دستبرداری کے بعد باقی 10 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے
جسکے باعث 11 ستمبر کو ہونے والی پولنگ اور ووٹنگ کی ضرورت ختم ہوگئی، پی ایس بی اے کے الیکشن کمیشن کے مطابق 24 اگست 2026 کو امیدواروں کی فہرست جاری کیے جانے کے بعد حامد نذیر کیہر نے 7 ستمبر کو اپنی امیدوار ی سے دستبرداری کا نوٹس جمع کرایا، مزید وضاحت کے مطابق دستبرداری کے بعد باقی امیدواروں کی تعداد مقررہ نشستوں کے برابر رہ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments