پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو لگام دی جائے ،اسماعیل لالپوریہ
کراچی(بزنس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران اور آل سٹی تاجر اتحاد کے ترجمان اسماعیل لالپوریہ نے پٹرولیم مصنوعات میں یومیہ ہونے والے اضافے اور۔۔۔
اس کے باعث مہنگائی میں اضافہ پر اپنی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو فوری پٹرولیم قیمتوں کو لگام دینے کا مطالبہ کیا ۔ اپنے بیان میں اسماعیل لالپوریہ نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کے باعث ایک جانب ٹرانسپورٹرز نے اپنے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments