بی وائی ڈی میگا موٹرز کا گھارو پلانٹ تکمیل کے آخری مراحل میں
کراچی (بزنس ڈیسک)بی وآئی ڈی۔ میگا موٹر کمپنی کا گھارو میں بنایا جانے والا نیا نیو انرجی گاڑیوں کا اسمبلی پلانٹ تعمیر کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے ۔ پلانٹ میں مشینری اور دیگر آلات کی تنصیب اور جانچ کا عمل جاری ہے ۔۔۔
کمپنی کے مطابق پلانٹ 2026 کی دوسری ششماہی میں کام شروع کر دے گا۔یہ پلانٹ 18 ماہ سے بھی کم عرصے میں تعمیر کیا گیا ہے جو پاکستان میں اس حجم کے گاڑیوں کی تیاری کے منصوبوں میں تیز ترین تعمیراتی پیش رفت میں شامل ہے ۔بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی تیاری شروع کرنے سے پہلے پلانٹ میں مشینری کی مکمل جانچ، گاڑیوں کی آزمائشی تیاری اور معیار کی جانچ کی جائے گی۔ اس عمل کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ پلانٹ میں تیار ہونے والی گاڑیاں بی وآئی ڈی کے عالمی معیار کے مطابق ہوں۔ان تمام مراحل کی تکمیل کے بعد بی وآئی ڈی۔ ایم ایم سی مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری اور اسمبلی کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔ کمپنی اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ پیداوار کا معیار برقرار رہے اور گاڑیوں کی تیاری میں یکسانیت قائم رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments