بزنس فورم کا پی ٹی آئی سے لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ
موجودہ حالات میں ملک مزید لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا،احمد جواد
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان بزنس فورم نے پاکستان تحریکِ انصاف سے لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں ملک مزید لانگ مارچز اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر احمد جواد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی تقسیم کے باعث پہلے ہی ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا ہے ، ایسے میں مزید احتجاجی سرگرمیاں معاشی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں اور پارلیمان کے پلیٹ فارم سے راستہ نکالا جائے ،ملک کو اس وقت میثاقِ معیشت کی ضرورت ہے ، میثاقِ دھرنے کی نہیں۔
احمد جواد نے کہا کہ عوام اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل انتہائی سنجیدہ ہیں اور سیاسی قیادت کو ان مسائل پر توجہ دینی چاہیے ۔ دھرنوں اور لانگ مارچز سے مسائل حل ہونے کے بجائے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے ۔ پاکستان بزنس فورم کے مطابق سیاسی تقسیم کے اثرات ملکی معاشی کارکردگی پر بھی پڑے ہیں، اور ملک کی معیشت اس وقت تقریبا 4 فیصد کی شرحِ نمو تک محدود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تقسیم ہی کی وجہ سے پاکستانی روپے کو پچھلے چار سالوں میں 100روپے کی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ فورم نے پارلیمان سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرے اور سیاسی و معاشی مسائل کے حل کے لیے موثر کردار ادا کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments