اسٹاک ایکسچینج ،کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،34ارب خسارہ
339 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 170,425 پر بند ہوا 496 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار، 181 میں اضافہ،267کی قیمتیں گرگئیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز منفی زون میں ہوا جہاں 100انڈیکس محدود حد میں اتار چڑھاؤ کے بعد 340 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا جب کہ سرمایہ کاروں کے 34 ارب روپے ڈوب گئے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،دورانِ سیشن100انڈیکس 171,126.52 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، بعد ازاں فروخت کے دباؤ کے باعث100 انڈیکس 170,120.50 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 339.60 پوائنٹس کی کمی سے 170,425.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی رہی ۔آل شیئر انڈیکس میں کاروباری حجم گزشتہ سیشن کے 48 کروڑ 27 لاکھ 60 ہزار حصص کے مقابلے میں کم ہوکر 42 کروڑ 10 لاکھ حصص رہا۔حصص کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 19.28 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہوکر 17.74 ارب روپے رہی۔جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 961 ارب روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر 496 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 181 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 267 میں کمی اور48 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔پیر کو مجموعی طور پر 496 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں 181 کے حصص کی قیمت بڑھی، 267 میں کمی ہوئی جبکہ 48 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments