پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 5فیصد اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 5فیصد اضافہ

دو ماہ کے دوران 3.046ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی) پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ  5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ او سی اے سی ، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 3.046 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو  5 فیصد زیادہ ہیں۔ اگست میں 1.810 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ہوئیں جو جولائی میں 1.236 ملین ٹن اور گزشتہ سال اگست میں 1.50 ملین ٹن تھیں۔ پہلے دو ماہ میں 2.12 ملین ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو 31 فیصد زیادہ ہے ۔ اگست میں 1.23 ملین ٹن خام تیل کی درآمدات ہوئیں جو جولائی کے 0.89 ملین ٹن کے مقابلے میں 39 فیصد اور گزشتہ سال اگست کے 0.811 ملین ٹن کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے ۔ پہلے دو ماہ میں 0.835ملین ٹن پٹرول کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...