کے سولر نے کے نووا کے نام سے نئی شناخت اختیار کرلی
کراچی(بزنس ڈیسک)کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری کے ذیلی ادارے، کے ای وینچرز کمپنی کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کے سولر نے باضابطہ طور پر اپنا نام تبدیل کرکے کے نووا رکھ لیا ہے ۔
اس تبدیلی کے ساتھ کمپنی نے اپنے دائرئہ کار کو وسعت دیتے ہوئے خود کو قابلِ تجدید توانائی کے جامع اور مربوط حل فراہم کرنے والے پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کرایا ہے ۔کے سولر کو کے نووا کے نام سے نئی شناخت دینا کے الیکٹرک کے نئے بورڈ اور انتظامیہ کے تحت طویل المدتی تنوع کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے ۔ کے الیکٹرک روایتی بجلی کی تقسیم کے دائرے سے آگے بڑھتے ہوئے مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ توانائی کے ایک جامع نظام کی تشکیل پر کام کر رہا ہے ۔ اسی حکمتِ عملی کے تحت کے نووا کو مختلف مالیاتی طریقہ کار کے ذریعے قابلِ تجدید توانائی، جس میں شمسی اور ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی شامل ہے ، توانائی ذخیرہ کرنے اور توانائی کے انتظام سے متعلق حل فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اس کے ذریعے کے نووا، توانائی کے تحفظ، پائیداری اور صارفین و شیئر ہولڈرز کے لیے قدر میں اضافے کے حوالے سے کے ای کے عزم کو مزید تقویت دے گا۔کے نووا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاشم رضا نے کہا کہ کاروبار کے دائرئہ کار میں وسعت کے ساتھ نئی شناخت کے نووا کے لیے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی راہ ہموار کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments