ایس ای فروٹس کے آئی پی او کی پبلک سبسکرپشن کا آغاز
فی شیئر عام سرمایہ کاروں کے لئے 40روپے کی قیمت پر دستیاب ہیں
کراچی(بزنس ڈیسک)ایس ای فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل لمیٹڈ کے آئی پی او کی پبلک سبسکرپشن شروع ہوگئی جو 29 ستمبر تک جاری رہے گی۔کمپنی کے شیئرز عام سرمایہ کاروں کے لیے 40 روپے فی شیئر کی قیمت پر دستیاب ہیں۔ کم از کم درخواست 500 شیئرز کے لیے دی جاسکتی ہے ۔آئی پی او کے تحت کمپنی کے 30 ملین شیئرز پیش کیے جارہے ہیں جو آئی پی او کے بعد کمپنی کے ادا شدہ سرمایہ کا 32.01 فیصد ہیں۔ ان میں سے 22.5 ملین شیئرز بک بلڈنگ کے لیے جبکہ 7.5 ملین شیئرز عام سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ آئی پی او کی مجموعی مالیت 1.2 ارب روپے ہے اور بک بلڈنگ 1.6 گنا اوورسبکرائب ہوئی۔نظرثانی شدہ ضوابط کے تحت آئی پی او کے لیے درخواستیں صرف الیکٹرانک طریقے سے جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ سرمایہ کار الیکٹرانک آئی پی او پلیٹ فارمز یا متعلقہ بینکوں کے ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments