راولپنڈی:موٹرسائیکل کو گاڑی سے گھسیٹنے کی ویڈیووائرل ہونے پرمقدمہ درج
راولپنڈی (این این آئی)مری روڈ پر موٹر سائیکل اور شہری کو گاڑی سے گھسیٹنے کی ویڈیووائرل ہونے پر ٹریفک پولیس نے تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کرادیا،
پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات ساڑھے 11 بجے پیش آیا، گاڑی کے شیشے پر موجود شخص موٹر سائیکل کا مالک نہیں تھا،پولیس کے مطابق کالی گاڑی کے ڈرائیور نے سفید کار کو پیچھے سے ہٹ کیا، سفید کار کے مالک نے حادثہ کرنے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیورنے رکنے کی بجائے کار مالک کو کچلنے کی کوشش کی، سفید کار کے مالک نے جان بچانے کیلئے چھلانگ لگائی اور بانٹ پر چڑھ گیا۔پولیس کے مطابق گاڑی نہ رکنے پر شہری نے جان بچانے کیلئے شیشے کو پکڑ لیا، کالی گاڑی کا ڈرائیور راستے میں آنے والی موٹر سائیکل بھی ساتھ ہی گھسیٹ کر لے گیا۔شہریوں نے پیچھا کرکے گاڑی روک کر شہری کی جان بچائی۔واقعہ کی ون فائیو کال پر تھانہ صادق آباد پولیس کا موبائل آفیسر موقع پرپہنچا جس نے فریقین کی صلح کر ا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments