چاول کی برآمدات میں 31فیصد سے زائد اضافہ

چاول کی برآمدات میں 31فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)چاول کی برآمدات میں اگست 2026 کے دوران 31 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 192 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جب کہ اگست 2025 کے دوران چاول کی برآمدات سے 146 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح اگست 2025 کے مقابلہ میں اگست 2026 کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 46 ملین ڈالر یعنی 31.50 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...