آٹھ ماہ میں18.66ملین موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل

آٹھ ماہ میں18.66ملین موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل

کمرشل بنیادوں پر صرف 2.74ملین فونز درآمد کیے گئے ،اعدادوشمار

لاہور(آئی این پی)مقامی اسمبلنگ پلانٹس نے کیلنڈر سال 2026ء کے پہلے 8ماہ کے دوران 18.66ملین موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل کیے جبکہ اسی عرصے میں کمرشل بنیادوں پر صرف 2.74ملین فونز درآمد کیے گئے ۔اعداد و شمار کے مطابق اگست 2026ء کے دوران ایک لاکھ 34ہزار 501فائیو جی موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل کیے گئے جبکہ 2025ء میں یہ تعداد 5لاکھ 53ہزار 79تھی۔مقامی مینوفیکچرنگ /اسمبلنگ پلانٹس نے کیلنڈر سال 2025جنوری تا دسمبر کے دوران 30.21ملین موبائل ہینڈ سیٹس تیار /اسمبل کیے تھے جبکہ کمرشل درآمدات 2.37ملین رہی تھیں۔2026ء کے 8ماہ میں تیار ہونے والے 18.66ملین موبائل فونز میں 8ملین اسمارٹ فونز اور 11ملین ٹو جی فونز شامل ہیں۔اس کے علاوہ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے نیٹ ورک پر 71فیصد موبائل ڈیوائسز اسمارٹ فونز ہیں اور 29فیصد ٹو جی فونز ہیں۔رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ جولائی تا اگست کے دوران پاکستان کی موبائل فون درآمدات میں 8.85فیصد کمی ہوئی جو 300.741ملین ڈالر سے کم ہو کر 274.129ملین ڈالر رہ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...