100انڈیکس کمپنیوں کے منافع میں 34فیصداضافہ
مالی سال 26کا مجموعی منافع 2.01ٹریلین روپے تک پہنچ گیا،رپورٹ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹاپ لائن ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں نے مالی سال 2026 کی چوتھی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 609 ارب روپے کا منافع کمایا جو سالانہ 34 فیصد اور سہ ماہی 20 فیصد زیادہ ہے جبکہ پورے مالی سال 26 میں کمپنیوں کا مجموعی منافع 18 فیصد اضافے سے 2.01 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔تحقیقی ادارے نے بتایا کہ اس کے تجزیے میں 100 انڈیکس کی 100 میں سے 88 کمپنیوں کو شامل کیا گیا جنہوں نے اپنے مالی نتائج جاری کردیے ہیں۔ یہ کمپنیاں انڈیکس کی مجموعی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کا تقریباً 96 فیصد بنتی ہیں۔ ادارے کے مطابق باقی کمپنیوں کو شامل کرنے سے مجموعی منافع میں اضافے کے رجحان پر کوئی نمایاں اثر پڑنے کی توقع نہیں ہے ۔ڈالر کے لحاظ سے 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کا چوتھی سہ ماہی کے دوران مجموعی منافع 2.0 ارب ڈالر رہا۔ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی)سیکٹر نے بڑے شعبوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments