ایگری کنکشنزکانفرنس اینڈ ایکسپو زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیاباب
لاہور (بزنس ڈیسک)ایگری کنکشنز2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو ،پاکستان میں زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیا باب ثابت ہوئی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی )کی سہولت کاری سے ایگری کنیکشنز کانفرنس اینڈ ایکسپو لاہور میں ہوئی۔ کانفرنس میں صنعتکاروں، کسانوں، سرمایہ کاروں، ماہرین اور زرعی شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ تقریب میں جدید زرعی ٹیکنالوجی، اسمارٹ آبپاشی، بیجوں کی جدت اور ویلیو ایڈیشن کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments