علی بابا کلاؤڈ اور الخدمت کے اشتراک سے اے آئی ہیکاتھون کا انعقاد

علی بابا کلاؤڈ اور الخدمت کے اشتراک سے اے آئی ہیکاتھون کا انعقاد

16ہزار درخواستیں موصول، 430ٹیموں کو منصوبے پیش کرنے کا موقع ملا

کراچی(کامرس ڈیسک)چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کلاؤڈ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سے آئی ہیکاتھون کا انعقاد کیا ہے ۔ اس ہیکاتھون کا کو کراچی میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP)میں کیا گیا۔ یہ پاکستان میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ہیکاتھون تھی۔ اس ہیکاتھون کیلئے ٹیکنالوجی، بینکاری، ہیلتھ کیئر، انڈسٹری اور اکیڈمیہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین پر مشتمل ججز کا پینل تشکیل دیا گیا تھا۔ اس ہیکاتھون کے لئے 16,000 درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے 430 کو اپنے پروجیکٹس ججز کے سامنے پیش کر نے کا موقع دیا گیا۔ اس مقابلے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی علمی مصنوعات کو ججز کے سامنے پیش کرنا تھا۔ جس کے لئے شریک ٹیموں کو تربیت، رہنمائی (مینٹورشپ) اور اے آئی ڈیولپمنٹ کے ٹولز تک رسائی فراہم کی گئی۔ اس موقع پرہیکسلائز کے سی ای او سعد شاہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ظہور نے جہاں ایک طرف چیلنجز پیدا کیے ہیں وہیں دوسری طرف مواقع بھی فراہم کیے ہیں اور پاکستانی نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجی روشناس کرانا ہے ۔

بنو قابل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ہیکاتھون پاکستانی نوجوانوں کو اے آئی کے زریعے مصنوعات تیار کرنے والے ہنرمندوں میں ڈھالنے کے لئے اہم قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنو قابل کا مقصد نہ صرف نوجوانوں کو تکنیکی ہنر فراہم کر کے عملی میدان کا تجربی فراہم کرنا ہے ۔علی بابا کلاؤڈ میں مشرق وسطیٰ، ترکیہ اور افریقہ کی ہیڈ آف مارکیٹنگ ییلان ژوانگ نے کہا کہ ہیکاتھون شرکاء کو کلاؤڈ، اے آئی ڈیولپمنٹ ٹولز، ماہرین کی رہنمائی، تکنیکی مشاورت اور بین القومی سطح پر پذیرائی کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...