ادویات کی برآمدات تین سال کی کم ترین سطح پر
لاہور( این این آئی)مالی سال 2026ء کے دوران پاکستان کی ادویات کی برآمدات 30فیصد کمی کے بعد تین سال کی کم ترین سطح پر رہیں۔
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو اس کمی کی بڑی وجہ قرار دیا ہے ۔پی پی ایم اے کے سابق چیئرمین توقیر الحق کے مطابق 30جون 2026ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں پاکستان کی ادویات کی برآمدات 31 کروڑ 90لاکھ ایک ہزار ڈالر رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments