مرکنٹائل ایکسچینج میں 196,437لاٹس کا کاروبار
زیادہ کاروبار سونے میں ہوا،مالیت27.137ارب روپے رہی ،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 39.970 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 196,437 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے (27.137 ارب روپے )میں ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نیسڈیک 100 (3.771 ارب روپے )، چاندی (2.584 ارب روپے )، خام تیل (2.138 ارب روپے )، کرنسی معاہدوں (1.508 ارب روپے )، تانبہ (1.338 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (576.481 ملین روپے )، پلاٹینم (293.166 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (161.055 ملین روپے )، قدرتی گیس (111.498 ملین روپے )، پیلیڈیم (54.549 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (14.392 ملین روپے ) اور ایلومینیم (7.045 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 35 لاٹس کا کاروبار ہوا، جن کی مجموعی مالیت 275.776 ملین روپے رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments