چاندی سستی، تولہ سونا4لاکھ 12 ہزار 136روپے پرمستحکم
ڈالر کا انٹربینک ریٹ ایک پیسے کی کمی سے 276.71روپے پر بند ہوا
کراچی (بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کے نرخ گرگئے ۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3896 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 53 ہزار340 روپے پر برقرار رہی ۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے کی کمی سے 5368 روپے ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.71 روپے پر بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments