نیسلے نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کانفرنس میں دو پائیداری ایوارڈز جیت لئے
اسلام آباد(بزنس ڈیسک)نیسلے پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والی 29ویں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کانفرنس اور۔۔۔
سسٹین ایبلیٹی انویسٹمنٹ ایکسپو میں دو پائیداری ایوارڈز جیت لئے جو نیسلے پاکستان کی ویلیو چین میں پائیداری، ری جنریٹو فوڈ سسٹم اورسرکولیریٹی کے فروغ کیلئے کوششوں کا اعتراف ہے ۔ نیسلے پاکستان نے کانفرنس میں غیر یقینی حالات کے دور میں پاکستان کے زرعی اور غذائی نظام میں تبدیلی: ری جنریٹو اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کے عنوان سے اعلیٰ سطحی سیشن کی مشترکہ میزبانی کی ۔سیشن میں نیسلے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل ندیم، ہیڈ آف ٹیکنیکل، نیسلے پاکستان نے کہا کہ قابلِ کاشت زمین پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور زمینی صحت میں کمی کے پیش نظر ری جنریٹو زراعت کی جانب منتقلی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ زمین کی صحت اور زرخیزی کو دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے ۔نیسلے میں ہم کسانوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر ری جنریٹو زرعی طریقوں کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں جو زمین کی صحت کو بہتر، پانی کے موثراستعمال اور موسمیاتی دباؤ کے خلاف لچک اور پائیداری کو فروغ دیتا ہے ۔انیتا ہرش، کنٹری ڈائریکٹر، ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP )، پاکستان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور معاشی رکاوٹوں میں اضافہ کے تناظر میں ہمیں ان لوگوں تک خوراک کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا ہے جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ مقامی طبقات کے ساتھ کام اور مصنوعی ذہانت کے استعمال اور سپلائی چین کے حل کے ذریعے ہم فوڈ سکیورٹی کو بہتر بناسکتے ہیں اور متوقع آمدن کیلئے مواقع تخلیق کرسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments