آسٹریلوی اعانت سے چلنے والے پروجیکٹ پراسٹیک ہولڈرزورکشاپ

آسٹریلوی اعانت سے چلنے والے پروجیکٹ پراسٹیک ہولڈرزورکشاپ

3.2 ملین ڈالر کامنصوبہ،بگڑتے موسمی حالات کے شکار سانگھڑ اورسجاول اضلاع ہدف پروجیکٹ کا جائزہ پیش،معاشی دباؤ کاسامناکرنیوالے کاشتکاروں کیساتھ ملکرکام کیاجائیگا

کراچی(بزنس ڈیسک) آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ (اے سی آئی اے آر)کے ذریعے آسٹریلوی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے کلائمیٹ ایڈپٹیو لائیولی ہڈز ان سندھ (سی اے ایل ایس)پروجیکٹ پر مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اسٹیک ہولڈرزانسیپشن ورکشاپ ہوئی۔نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں حکومت سندھ کے نمائندوں، تعلیمی اداروں، این جی اوز اور ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی۔ 3.2 ملین ڈالر کا ساڑھے چار سالہ منصوبہ سانگھڑ اور سجاول اضلاع میں کاشتکاروں کے ساتھ کام کرے گا، جہاں شدید مون سون، بڑھتی گرمی اور نمکیات کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں دباؤ کاشکار ہیں۔

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے پروجیکٹ لیڈر ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیمنت اوجھا نے پروجیکٹ کا جائزہ پیش کیا۔ ACIAR ریسرچ پروگرام منیجر برائے پانی ڈاکٹر نیل لازارو نے کہا کہ پانی کی حفاظت پاکستان میں پائیدار زرعی شعبے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ACIAR کے کنٹری منیجر ڈاکٹر منور رضا کاظمی نے کہا کہ پروجیکٹ پاکستان کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر آسٹریلوی ٹیکنالوجیز درآمد کرنے کی بجائے مقامی ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیاگیا ہے۔

MUET میں نیشنل پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ایمریٹس پروفیسر بخشل لاشاری نے سانگھڑ اور سجاول سے آنے والے مندوبین، ساتھی ماہرین تعلیم اور بین الاقوامی مندوبین کا خیرمقدم کیا۔مہمان خصوصی سندھ اری گیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے چیئرمین مقبول کھٹیان نے اقدام کو سراہا اور منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے تعاون کا عزم کیا۔آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی قیادت میں امریکاپاکستان ایڈوانسڈ اسٹڈیز سینٹر برائے پانی اورمہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے تعاون سے CALS ٹیم پاکستان میں 12 اپریل تک آب و ہوا کے موافق معاش کے بارے میں معلومات پیدا کرنے کے لیے کمیونٹیز کے ساتھ کام کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...