امریکا میں نارنجی رنگ کی نایاب مچھلی دریافت کر لی گئی
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا میں نارنجی رنگ کی نایاب مچھلی پکڑی گئی، مچھلی کا غیر معمولی زرد نارنجی رنگ دراصل پیدائشی حیاتیاتی کیفیت کا نتیجہ ہے ۔
حکام کے مطابق یہ مچھلی جس کا تعلق مقامی نسل بربوٹ سے ہے ، اوسویگو ہاربر میں آبی حیات کی حملہ آور اقسام سے متعلق معمول کے ایک سروے کے دوران پکڑی گئی۔ ماہرین حیاتیات نے فوری طور پر اس آبی جانور کے غیر معمولی رنگ کو محسوس کیا۔ادارے نے بتایا کہ یہ دریافت اس لیے بھی اہم ہے کہ جھیل میں بربوٹ مچھلیوں کی تعداد انتہائی کم ہے اور یہ نسل عموماً بندرگاہ (نیویارک ہاربر) کے مقابلے میں زیادہ گہرے اور ٹھنڈے پانیوں میں رہتی ہے ۔ اوسویگو ہاربر میں ماہی گیری کے سروے کے دوران بربوٹ مچھلی کی موجودگی کا یہ پہلا دستاویزی ثبوت ہے ، تاہم اس سے قبل چند ماہی گیروں کی جانب سے بھی اس مچھلی کو پکڑے جانے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments