پاکستانی کمپنیوں کو آٹو مکینیکا استنبول 2027 میں شرکت کی دعوت

پاکستانی کمپنیوں کو آٹو مکینیکا استنبول 2027 میں شرکت کی دعوت

کراچی (این این آئی) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے پاکستانی کمپنیوں کو آٹو مکینیکا استنبول 2027 میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے رعایتی نرخوں پر نمائشی اسٹالز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آٹو موٹیو آفٹر مارکیٹ، آٹو پارٹس اور سروس انڈسٹری کی یہ اہم تجارتی نمائش 24 سے 27 مارچ 2027 تک ترکیہ کے شہر استنبول کے تویاپ فیئر کنونشن اینڈ کانگریس سینٹر میں منعقد ہوگی۔چار روزہ نمائش عالمی آٹو موٹیو انڈسٹری سے وابستہ اداروں کو یورپ، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور دیگر اہم منڈیوں تک رسائی، بین الاقوامی کاروباری روابط کے فروغ اور صنعتی تعاون کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔ نمائش کے 2026 کے ایڈیشن میں 130 ممالک نے شرکت کی، جبکہ 41 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1,400 نمائش کنندگان نے اپنی مصنوعات اور جدید حل پیش کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...