11،11 سیل ، 450روپے میں پورا فلیٹ خرید لیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں آن لائن شاپنگ سیل فیسٹیول 11، 11 یا ڈبل الیون بہت مقبول ہے جس کے دوران متعدد اشیا کم داموں پر فروخت کی جاتی ہیں۔
مگر اس بار تو وہاں ایک گھر ہی صرف 11 یوآن (450 پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کر دیا گیا۔جی ہاں واقعی چینی صوبے Heilongjiang کے شہر ہیگانگ میں ڈبل الیون فیسٹیول کے موقع پر یہ فلیٹ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ جائیداد کی ملکیت اپنے نام کروانے کے لیے مزید 2 ہزار یوآن بھی ادا کرنا ہوں گے ۔اس شہر کی پراپرٹی ایپس کے تخمینے کے مطابق وہاں سیکنڈ ہینڈ فلیٹ کی مارکیٹ ویلیو 40 ہزار یوآن کے قریب ہوتی ہے ۔فلیٹ نیلام کرنے والے ادارے کے ایک منیجر نے بتایا کہ یہ معاہدہ ڈبل الیون پروموشن کے تحت آن لائن ای کامرس کمپنی سے ہوا تھا جو قیمت کے فرق کو پورا کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments