سابق شوہر نے پہلے ماہ میں ہی 50 لاکھ لیے تھے :مایا خان

سابق شوہر نے پہلے ماہ میں ہی 50 لاکھ لیے تھے :مایا خان

لاہور( این این آئی) اداکارہ و میزبان مایا خان نے سابق شوہر سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے ۔

اداکارہ مایا خان نے ایک شو میں شرکت کی اور بتایا کہ سابق شوہر نے پہلے ماہ میں مجھ سے 50 لاکھ روپے لیے تھے اور جب میں خلع کی درخواست فائل کی تو میرے اکاؤنٹ میں صرف 200 روپے موجود تھے ۔مایا نے بتایا کہ 200 روپے سے میں نے اپنی کہانی دوبارہ شروع کی تھی ، مرد شادیاں اور ٹارگٹ اسے لیے کرتے ہیں کہ لڑکی انڈیپنڈنٹ ہے اس کے پاس پیسے ہیں اور اگر مجھ جیسی کسی لڑکی کو گھر بنانے کا شوق ہو، گھر میں رہنے کا شوق ہے تو کہتے ہیں کہ تم ٹی وی پر واپس کام کیوں نہیں کررہیں، بھئی نہیں کرنا گھر چلانا، سجانا اور بنانا ہے تو اس طرح کی بھی عورتیں ہوتی ہیں لیکن انہیں مجبوری میں کام کرنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...