ٹڈاپ کے زیرِ اہتمام مالدیپ کے درآمد کنندگان کیساتھ کاروباری نشست

ٹڈاپ کے زیرِ اہتمام مالدیپ کے درآمد کنندگان کیساتھ کاروباری نشست

کراچی(بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے پاکستان ٹریڈ مشن، سری لنکا کے اشتراک سے مالدیپ کے ممتاز درآمد کنندگان کے ساتھ ایک خصوصی بزنس ٹو بزنس تعارفی و کاروباری نشست کا انعقاد کیا۔

جس کا مقصد پاکستانی کینو، آلو اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر ٹڈاپ کے ڈائریکٹر جنرل، ایگرو اینڈ فوڈ ڈویژن اطہر حسین کھوکھر نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور مالدیپ کی منڈی میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی برآمدات کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مالدیپ کے درآمد کنندگان کو فوڈ ایگ 2026 میں شرکت کی دعوت بھی دی۔پاکستان ٹریڈ مشن، سری لنکا کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی (TIA)مہوش سامی نے بھی دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے درمیان روابط اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کینو اور آلو کے آئندہ سیزن سے قبل کاروباری سرگرمیوں میں فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔پاکستان میں مالدیپ کے سفیر محمد طحہٰ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ اور کاروباری روابط کو مزید مستحکم بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس کاروباری نشست میں مالدیپ کے نمایاں درآمد کنندگان جن میں ایس ٹی او ، یونائیٹڈ فوڈز سپلائی ،شفا فوڈز ،فرنٹیئر مارکیٹ انٹرپرائزز اور ای کیو لائنز گروپ شامل تھے نے شرکت کی جبکہ پاکستان کے معروف برآمد کنندگان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...