تکنیکی وپیشہ ورانہ تعلیم میں سرمایہ کاری ناگزیر،سیف الرحمن

تکنیکی وپیشہ ورانہ تعلیم میں سرمایہ کاری ناگزیر،سیف الرحمن

آٹومیشن سے متاثرہ ورکرز کیلئے متبادل روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں

لاہور(اے پی پی)چیئرمین اسمال بزنس چیمبرز سیف الرحمن نے کہا کہ جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ورک فورس کو مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم میں سرمایہ کاری انتہائی ضروری ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیز رفتار مشین کاری کے باعث دستی مزدور کی طلب میں کمی آ رہی ہے اور ڈھانچہ جاتی تبدیلی سے گزرنے والے ممالک صنعتی اور سروسز کے شعبوں میں وسعت کے ذریعے بے روزگار ہونے والے ورکرز کو کامیابی سے کھپا سکتے ہیں ۔سیف الرحمن نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ محنت طلب صنعتوں کے فروغ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی، خدمات کے شعبے کی توسیع اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے پر توجہ دے تاکہ آٹومیشن سے متاثر ہونے والے ورکرز کے لیے روزگار کے متبادل مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...