پام آئل کی قیمت میں مسلسل کمی

پام آئل کی قیمت میں مسلسل کمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشین پام آئل کے فیوچر نرخ پیر کو مسلسل پانچویں سیشن میں گر گئے اور آٹھ ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح کے قریب آگئے۔

 دالیان میں نباتاتی تیل کی قیمتوں میں کمزوری کے باعث مارکیٹ کا رجحان بھی متاثر ہوا۔برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں فروری میں ترسیل کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ 12 رنگٹ یا 0.28 فیصد کمی کے بعد 4,205 رنگٹ (1,023.11 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگیا۔گزشتہ ہفتے اس کنٹریکٹ کی قیمت میں 5.49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...