چاندی135،سونا7800 روپے مہنگا،ڈالر کی قدر کم

 چاندی135،سونا7800 روپے مہنگا،ڈالر کی قدر کم

تولہ سونا 3لاکھ 84ہزار 136، دس گرام 3لاکھ 29ہزار 334کا ہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کئی روز سے جاری کمی کا سلسلہ رک گیا۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر کے اضافے سے 3616 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6687 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 135 روپے کے اضافے سے 4735 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.50 روپے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 276.51 روپے پر بند ہوئی تھی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...