اے سی کا پاک فوج کے ہمراہ دورہ

اے سی کا پاک فوج کے ہمراہ دورہ

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے پاک فوج کے افسروں کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر،سٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے پاک فوج کے افسروں کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے ساتھ شہریوں وسفرکرنے والوں میں فیس ماسک بھی تقسیم کئے ۔وہ ریلوے سٹیشن،جی ٹی ایس چوک ودیگر علاقوں میں گئے اور شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے سلیمی چوک میں موٹر سائیکل وکار سواروں کو رکواکر انہیں کورونا کی سنگین صورتحال کا ادراک کرایا اور فیس ماسک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کورونا کی تیسری لہر کے وار مسلسل بڑھ رہے ہیں لہٰذا غیر ذمہ داری سے گریز کیاجائے ۔انہوں نے کہا فیس ماسک کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں بصورت دیگر وہ قانون کی زد میں آئیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں