رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی بازاروں میں رش

رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی بازاروں میں رش

گھنٹہ گھر کے ملحقہ بازاروں ، کپڑے کی مارکیٹوں میں خواتین کا رش دکھائی دیاانتظامیہ ناکام ، ایس او پیز نظر انداز ہونے سے وائرس کے پھیلائو کا خدشہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی بازاروں میں کھڑکی توڑرش ، کورونا ایس او پیز نظر انداز ہونے سے وائرس کے پھیلائو کا خدشہ ۔ تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی بازاروں میں رش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، کلاتھ مارکیٹوں اور خاص کر خواتین کے بازاروں میں گزشتہ روز کھڑکی توڑ رش رہا اور پائوں رکھنے کی بھی جگہ باقی نہ رہی ، خواتین چھوٹے بچوں کو بھی بازار میں ساتھ لے آئیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے بغیر ہی شاپنگ میں مصروف رہیں ، گھنٹہ گھر کے ملحقہ بازاروں ، کپڑے کی مارکیٹوں اور جھال چوک پر موجود انارکلی بازار میں خواتین کا انتہائی رش دکھائی دیا جبکہ انتظامیہ تمام تر دعوئوں کے باوجود ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں