انسداد اتائی مہم :فیصل آباد کی پہلی پوزیشن

 انسداد اتائی مہم :فیصل  آباد کی پہلی پوزیشن

انسداد اتائی مہم پنجاب بھر میں فیصل آباد کی پہلی پوزیشن ، گوجرانوالہ کا دوسرا نمبر ۔ اطلاعات کے مطابق اپریل کے مہینے میں اتائیوں کے خلاف مہم میں محکمہ صحت فیصل آباد کی کارکردگی سب سے بہترین رہی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انسداد اتائی مہم پنجاب بھر میں فیصل آباد کی پہلی پوزیشن ، گوجرانوالہ کا دوسرا نمبر ۔ اطلاعات کے مطابق اپریل کے مہینے میں اتائیوں کے خلاف مہم میں محکمہ صحت فیصل آباد کی کارکردگی سب سے بہترین رہی ۔ گزشتہ ماہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 76 اتائی کلینکس پر چھاپے مارے جن میں سے 70 کے چالان اور 58 کلینکس کو سیل کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں