گو جرہ :سلنڈر پھٹنے سے چائے اور ٹائر شاپ میں آگ لگ گئی

 گو جرہ :سلنڈر پھٹنے سے چائے اور ٹائر شاپ میں آگ لگ گئی

عبدالستار کی چائے کی دکان میں سلنڈر پھٹا ، آ گ دوسری دکان تک پہنچ گئی

گوجرہ(نمائندہ دنیا)سلنڈر پھٹنے سے چائے اور ٹائر شاپ میں آگ لگ گئی قیمتی سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔معلوم ہواہے کہ جاوید کالونی گوجرہ کے رہائشی عبدالستار نے جھنگ روڈکے چک نمبر304ج ب کے قریب چائے کی دکان بنا رکھی ہے جہاں اچانک گیس سلنڈرکو آگ لگ گئی اور سلنڈر پھٹنے سے آگ نے اس کی دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور دکان میں موجود فرنیچرزوغیرہ دیگر سامان جل گیا جبکہ آگ ساتھ والی ٹائر شاپ میں جا پہنچی اور اس کی دکان میں بھی پڑاہواسامان تمام سامان راکھ کا ڈھیربن گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں