محلہ جمیل آباد میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے

 محلہ جمیل آباد میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین،فیلڈ فورس کا ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شیخوپورہ روڈ سے ملحقہ محلہ جمیل آباد میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملازمین اور فیلڈ فورس کی غفلت کی وجہ سے کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔ جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔فیصل آباد میں شیخوپورہ روڈ پر واقع محلہ جمیل آباد میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کی جانب سے تعینات کئے گئے ملازمین اور فیلڈ فورس کا ڈیوٹیوں سے غائب رہنا معمول بن گیا ہے ۔ ملازمین کی جانب سے ڈیوٹی سرانجام نہ دینے کی وجہ سے پورے علاقے میں جگہ جگہ کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کچرے اور ظلاظت سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن کی وجہ سے اہل علاقہ بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ اہل علاقہ کی جانب سے متعدد بار شکایات کا اندراج تو کروایا گیا لیکن کوئی داد رسی نہ ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں