وزیر صنعت سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات

وزیر صنعت سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں چینی قونصل جنرل ذاؤ شیرن نے ملاقات کی۔۔۔

 جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، سولر اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے دوران پنجاب تیانج یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور چین کی حکومت کے مابین تعاون کے نئے معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی۔چینی قونصل جنرل ذاؤ شیرن نے چودھری شافع حسین کو وزارت صنعت و تجارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد چینی کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں