ایل ڈی اے:افسروں، عملے کو نئے رحجانات کورس کرانیکا فیصلہ

ایل ڈی اے:افسروں، عملے کو نئے رحجانات کورس کرانیکا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے شرکت کی۔

 اجلاس میں ایل ڈی اے میں مجوزہ ری سٹرکچرنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دونوں ادارے مل کر کام کریں گے ۔سی بی ڈی ایل ڈی اے میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کے افسران و عملے کو مارکیٹ کے نئے ٹرینڈز بارے کورسز و ٹریننگ کرائے جائیں گے ۔ دونوں ادارے ریونیو جنریشن و کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا سی ای او سی بی ڈی عمران امین کے ہمراہ ون ونڈو سیل کا دورہ بھی کیا، ون ونڈو سیل میں جاری ریفارمز و ری ویمپنگ بارے بریفنگ دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں