ڈی ڈبلیو پی کی 25 سالہ سلور جوبلی بارے تقریب کا انعقاد

 ڈی ڈبلیو پی کی 25 سالہ سلور جوبلی بارے تقریب کا انعقاد

لاہور(سٹاف رپورٹر)مقامی ہوٹل میں پاکستان کے معروف ترین کاروباری گروپ ڈی ڈبلیو پی کی 25 سالہ سلور جوبلی کے سلسلہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 اس پروقار تقریب میں ڈی ڈبلیو پی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فاروق نسیم گروپ میں شامل کنزیومر الیکٹرانک ڈویژن، ٹیکنالوجی ڈویژن ڈنڈوٹ سیمنٹ ڈی  ڈبلی پی آئی ٹی اریبیہ، ڈی ڈبلیو پی آئی ٹی امریکہ کے سٹاف ممبرز اعلیٰ افسروں سمیت  ڈی ڈبلی پی کے پارٹنرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ دوران تقریب حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو گروپ کے سی ای او فاروق نسیم نے کمپنی کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے والے ورکرز، پارٹنرز اور فریقین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ڈی ڈبلیو پی کو ترقی کی منازل تک پہنچانے کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں