ٹرانسپوٹرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ آن لائن نہ ہونے اور روٹ پرمٹس کی تجدید میں تاخیرکانوٹس

 ٹرانسپوٹرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ آن لائن نہ ہونے اور روٹ پرمٹس کی تجدید میں تاخیرکانوٹس

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے ٹرانسپوٹرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ آن لائن نہ ہونے اور روٹ پرمٹس کی تجدید میں تاخیر کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

صوبائی وزیر نے آن لائن سروس کو بغیر کسی رکاوٹ کے بحال رکھنے اور ٹرانسپوٹرز کے دیگر تمام مسائل کے فوری حل کیلئے بھی متعلقہ افسروں کو ہدایات دیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپوٹرز کو جس حد تک ممکن ہوا جلد اور بہتر سروسز فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں