جھنگ :نشیبی علاقوں سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے کو ششیں

جھنگ :نشیبی علاقوں سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے کو ششیں

بلدیہ عملہ رات بھر مصروف رہا،شہر سے کوڑا کرکٹ بھی اٹھایا جا رہا ہے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل ادارے عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جب کہ شہر کے نشیبی علاقوں سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے بھی بلدیہ عملہ رات بھر مصروف رہا۔اس حوالے سے لاک ڈاون کے باوجود بلدیہ کے ورکرز شہر اور تحصیلوں کی بھرپور صفائی میں مصروف عمل ہیں جو عید پر صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے خصوصی صفائی ٹاسک کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں،سینٹری ورکرز جو سرکاری چھٹیوں کے باوجود اہم ایونٹس پر ڈیوٹیاں دیتے اور شہریوں کے لیے آسانیاں فراہم کرتے ہیں اپنے مشن کو جانفشانی سے انجام دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ایسی جگہوں سے بھی کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا جارہا ہے جو کئی سال سے جمع تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں