18 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا آغاز

18 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا آغاز

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سنٹروں پر شہریوں کو مشکلات کاسامنا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا آغاز ، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ویکسی نیشن سنٹروں پر شہریوں کو مشکلات کاسامنا ۔ تفصیل کے مطابق جمعہ کی چھٹی کے بعد فیصل آباد میں آج سے 18سال کی عمر سے زائد والے شہریوں کی واک ان ویکسین کا سلسلہ شروع ہورہا ہے جس کی وجہ سے ویکسی نیشن سنٹروں پر شہریوں کا رش انتہائی بڑھ جائے گا ، شہریوں کا کہنا ہے حکومت کو اس حوالے سے مزید ویکسی نیشن سنٹرز فعال کرنا ہونگے اس کے علاوہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پہلے ہی ویکسین سنٹروں پر عوام کو دردناک اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب رش میں مزید اضافے سے مشکلات بڑھ جائیں گی ۔ فیصل آباد میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، شہری علاقوں میں 6 سے 8 جبکہ دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، شہری کہتے ہیں حکومت ویکسی نیشن سنٹرز پر بجلی کا متبادل انتظام کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں