کاروباری تعلقات :دو واقعات میں لاکھوں روپے کا فراڈ

 کاروباری تعلقات :دو واقعات میں لاکھوں روپے کا فراڈ

ملازم ،دکان سے 7لاکھ لیکررفوچکر،عثما ن 23لاکھ کا کپڑا ہضم کرگیا،مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات کی بنا پر دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کا فراڈ کرنیوالے دو افرادپرمقدمات۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے چنیوٹ بازار میں کاروبار کرنیوالے شہری جنید نے مقدمے کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا ملزم عامر جاوید اسکی دکان پر کام کرتا تھا دوران ملازمت ملزم دھوکہ دہی سے 7لاکھ 40ہزار روپے لیکر رفوچکر ہوگیا دوسرے واقعہ میں تھانہ کوتوالی کے علاقے وکیلاں والی گلی کے دکاندار حافظ جنید نے پولیس بتایا ملزم عثمان نے اس سے 23لاکھ روپے مالیت کا کپڑا لیا جو دھوکہ دہی سے نہ تو واپس کیا گیا اور نہ ہی اسکی رقم ادا کی گئی جس پرپولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں