بجٹ معاشی اعداد و شمار الفاظ کی ہیرا پھیری پر مبنی :ابتسام الٰہی

 بجٹ معاشی اعداد و شمار الفاظ کی ہیرا پھیری پر مبنی :ابتسام الٰہی

معیشت کو بہتر بنانے کے دعویداروں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیف آرگنائز ر وقرآن سنہ موومنٹ پاکستان کے چیئرمین علامہ ابتسام الٰہی ظہیر وفدکے ہمراہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان میڈیا سیل کے نگران پروفیسر ڈاکٹر رانامحمد تنویر قاسم،صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نوید الحسن لکھوی کی والد ہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے اُنکی رہائش گاہ پر گئے ، اس موقع پرمرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب ناظم اعلیٰ صاحبزادہ معتصم الٰہی ظہیر، چودھری کاشف نواز رندھاوا، سید سبطین شاہ نقوی، رانا شفیق خاں پسروری، چودھری یاسین ظفر، خالد محمود اعظم آبادی،پروفیسر احمد ساقی، قاری محمود الحسن ،حافظ محمد علی یزدانی، محمد امین فاروقی ودیگر موجود تھے ۔ اس مو قع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومتی بجٹ معاشی اعداد و شمار الفاظ کی ہیرا پھیری اور مفروضوں پر مبنی ہے ، معاشی بد حالی اس قدر ہے کہ لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور وہ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔معیشت کو بہتر بنانے کے دعویداروں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،انہوں مزید کہا پی ٹی آئی سے قوم نے جوامیدیں وابستہ کی تھیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ان کے دور حکومت میں اسلام وپاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں